مجھے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ سر غصے پر کیسے قابو کریں ہمیں غصہ بہت آتا ہے ؟ ....حضور والا سب سے پہلے تو یہ سوچنا ترک کر دیں کہ ہمیں غصہ آتا ہے ہمیں یہ جاننے کی کوشش کرنی ہے کہ ہم غصہ کرتے ہیں . ایک مثال دیتا ہوں . ہم اپنے والدین کے سامنے ، اپنے باس کے سامنے یا اپنے استاد کے سامنے کبھی غصہ نہیں کرتے حالانکہ کئی ایسے مواقع ہوتے ہیں جب غصہ آتا ہے لیکن ہم اسے نکالتے کہیں اور ہیں . اسی طرح ہم کسی چھوٹے پر ، اپنے گھر والوں پر ، اپنے بچوں پر یا اپنے ملازمین پر دل کھول کر غصہ کرتے بھی ہیں اور نکا لتے بھی ہیں .
ایک کہاوت ہے کہ " انسان کا غصہ بہت سیانہ ہوتا ہے " ....اگر آپ نے میری اوپر والی دونوں باتیں غور سے پڑھی ہیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ہمارا غصہ کیسے سیانہ ہوتا ہے کہ جہاں اختیار ہو وہاں اے بغیر بھی نکلتا ہے اور جہاں اختیار نہ ہو وہاں آ کر بھی نہیں نکلتا.. الله پاک ہم سب کو اپنے مزاج کی آگاہی دے ..آمین 
تحریر : کاشف شہزاد

Comments